خبرنامہ

کپتان سرفرازاحمد کی 6 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں مسلسل کامیابی، نیا قومی ریکارڈ قائم

پورٹ آف سپین (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان کے ساتویں کپتان ہیں۔بطورکپتان وکٹ کیپربیٹسمین سرفرازاحمد نے ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل چھٹی فتح حاصل کی اورمصباح الحق کی لگاتار5 فتوحات سے آگے نکل گئے۔ سرفرازاحمد نے بطورکپتان صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے مسلسل چھ میچز جیت کر نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے سب سے زیادہ 43میچزمیں کپتانی کی اور سب سے زیادہ 19 فتوحات23ناکامیاں بھی پائیں۔ مصباح الحق نے8 میچوں میں 6 جیتے اور2 ہارے۔ انہوں نے مسلسل 5 میچز جیت کرپاکستانی ریکارڈ قائم کیاتھا۔سرفرازاحمد نے مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں نووکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ یوایای میں ویسٹ انڈیز کے خلاف گذشتہ سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ دبئی کاپہلا میچ نو وکٹ سے جیتا۔ دبئی میں دوسرے میچ میں سولہ رنز سے کامیابی نے ان کے قدم چومے۔ ابوظہبی میں تیسرا میچ آٹھ وکٹ سے سرخرو ہوئے۔ موجودہ سیریز میں برج ٹاؤن میں پہلے میچ میں چھ وکٹ سے پاکستان کوفتح دلائی۔ اور ٹرینیڈاڈ میں دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے کامیابی حاصل کی۔