خبرنامہ

کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا، وقار یونس

کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا، وقار یونس
لاہور:(ملت آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔ لاہور اور کراچی کی ٹیموں کے درمیان انڈر 16 فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی باصلاحیت ہیں تاہم فٹنس کے فرق کو دور کرنا ہوگا، فٹنس ٹیسٹ بہت ضروری ہیں اور اس کلچر سے ہی قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوئی، جبکہ نیوزی لینڈ میں چیمپئںز ٹرافی جیسی کارکردگی کو برقرار رکھنا چیلنج ہوگا۔ وقار یونس نے کہا کہ ٹی ٹین تفریح سے بھرپور ہے تاہم ابھی اس فارمیٹ کو عام ہونے میں وقت لگے گا، ڈومیسٹک کرکٹ میں پچز پر تنقید درست نہیں اور ڈیوک بال سے دو سال تک لازمی کھیلنا ہوگا۔