خبرنامہ

کھلاڑی ابھی بھی بیسویں صدی کی کرکٹ کھیل رہے ہیں:مکی آرتھر

لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ٹیم کی پرانی کرکٹ سے تنگ آگئے،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیو ں کو 20 ویں صدی کا کھیل چھوڑنے اور جدید کرکٹ سے روشناس ہونے کی ضرورت ہے۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ موجودہ دور کی کرکٹ بدل چکی ہے،اب پاور ہٹرز کے بغیر میچز جیتنا نا ممکن ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں جارحانہ بلے بازوں کی شدید قلت ہے،مکی آرتھر کیمطابق فکسنگ کیس میں معطل شرجیل خان کے نہ ہونے سے ٹیم کو بہت نقصان ہوا ہے،ان کی موجودگی بیٹنگ لائن کیلئے بڑا سہارا تھی،ہیڈ کوچ نے کہا کہ وہ قومی کرکٹرز کے کھیل میں بہتری کیلئے کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ چیزیں راتوں رات ممکن نہیں۔