کنگسٹن ۔ (ملت+اے پی پی) کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میںہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کیریبین پریمیئر لیگ میں کھیلے جانے والے آج ہفتہ کے واحد میچ میں گیانا امازون واریئرز اور جمیکا تلاواز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کل اتوار کو بھی ایک میچ کھیلا جائیگا۔ جس میں گیانا امازون واریئرز اور ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔ واضح رہے کہ کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا فائنل میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔