کنگسٹن ۔(ملت+اےپی پی)کیریبین پریمیئر لیگ 2018ء میں ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ ویسٹ انڈیز میں شروع ہوچکی ہے، لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ میں آج ہفتہ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں گیانا امازون واریئرز کا مقابلہ سینٹ لوسیا سٹارز سے ہوگا، جبکہ دوسرا میچ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز اور سینٹ کٹس اینڈ نیویز پیٹریاٹس کی ٹیموں کے درمیان پورٹ آف سپین کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔