خبرنامہ

کینگروز کے بعد پاکستان کی ینگ بریگیڈ کیویز کے شکار کیلیے تیار

کینگروز کے بعد پاکستان کی ینگ بریگیڈ کیویز کے شکار کیلیے تیار

لاہور:(ملت آن لائن) کینگروز کے بعد پاکستان کی ینگ بریگیڈ کیویز کے شکار کیلیے تیار ہے، قومی انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ کی میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ آج کرائسسٹ چرچ میں کھیلے گی. قومی ٹیم اورنیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل گرین شرٹس نے آسٹریلیا کے خلاف 3میچز پر مشتمل سیریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی، اب نیوزی لینڈ کے خلاف 3 اور 5 جنوری کو میچز شیڈول ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز 13 جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہو گا، ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور افغانستان کے مابین ہو گا، گرین شرٹس 16 جنوری کو آئرلینڈ، 19 جنوری کو سری لنکا کے خلاف میدان میں اتریں گے، فائنل 3 فروری کو ہو گا۔