خبرنامہ

کینگروز کے خلاف سیریز میں فتح

لاہور: (ملت+اے پی پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر کبیر خان کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پی سی بی آفیشل کے مطابق کبیرخان کوویمنزٹیم کے کوچنگ ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے، شاہد انوربیٹنگ کوچ اوراقبال امام فیلڈنگ کوچ جبکہ عائشہ اشعر ٹیم منیجرہوں گی۔ کبیرخان سے اس سے قبل ایچ بی ایل ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے اور ان کی کوچنگ میں ٹیم نے نیشنل ون ڈے کپ میں فتح حاصل کی تھی، وہ خیبرپختونخوا ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ کبیر خان کو برطرف کئے جانے والے باسط علی کی جگہ ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جنہیں گزشتہ ہفتے ساتھی کرکٹرمحمود حامد کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پی سی بی نے ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیئرمین جونیئر سلیکشن کمیٹی کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد الیاس ہوں گے جبکہ ممبرز میں ندیم عباسی اور عروج ممتاز شامل ہیں۔ محمد الیاس 2011 میں مینز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں جبکہ ندیم عباسی راولپنڈی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔ عروج ممتاز سلیکشن کمیٹی میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔