کیویز سے تیسرا میچ؛ اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
ماؤنٹ ماؤنگانوئی:(ملت آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان منعقدہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 ہر لحاظ سے سنسنی خیز رہا جبکہ اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان منعقدہ سیریز کے آخری ٹی 20 میں اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ شہر میں جب پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ جاری تھا تو ٹھیک اسی وقت ایک کار ریس بھی منعقد ہورہی تھی، جس کی وجہ سے شہر کے کسی بھی ہوٹل میں ایک بھی کمرہ دستیاب نہیں تھا، پاکستان کا میچ دیکھنے کیلیے ملکی شائقین کی ایک بڑی تعداد آکلینڈ سے یہاں پہنچی تھی، اس کے علاوہ آسٹریلیا کے مختلف شہروں سے کرکٹ سے پیار کرنے والے سینکڑوں شائقین نیوزی لینڈ آئے تھے، اسٹیڈیم کے اندر ایک سفید فام شخص بڑا پاکستانی جھنڈا لہرا رہا تھا۔
پاکستان ٹیم میری فیورٹ ہے، اس کے ساتھ وہ ساتھ شاباش شاباش کے نعرے بھی لگارہے تھے، حالانکہ اس کوشاباش کا مطلب بھی نہیں معلوم تھا اس کا کہنا تھا یہ لفظ میں نے کامران اکمل سے سیکھا ہے، وہ میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے، اس لیے میں پاکستانی ٹیم کو پسند کرتا ہوں۔ دوسری جانب کیویز کیخلاف جیت کے بعد کھلاڑیوں نے اللہ کا شکر ادا کیا، اس موقع پر پوری ٹیم خوشیوں سے سرشار تھی،کھلاڑی باہر آکراپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بناتے رہے ، اسٹیڈیم کے کسی ہال میں پریس کانفرنس کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ پاکستانی کوچ مکی آرتھر نے گراؤنڈ کے اندر ہی صحافیوں کوسوالوں کے جواب دیتے رہے، میچ کے بعد پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کی، ان کا کہتا تھا ہم نے آخری دو میچز میں پوری جان لڑائی اور نارمل سے زیادہ بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کی، اس فتح سے نہ صرف ہم سیریز جیت پائے بلکہ آئی سی سی رینکنگ میں بھی ہماری ٹیم ٹاپ پوزیشن پر آگئی ہے۔ فہیم اشرف نے انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے پورا یقین ہے قومی ٹیم کے ساتھ انڈر 19 سائیڈ بھی جیت کی خوشیاں پاکستان لائے گی، پاکستانی ٹیم پیر کو آکلینڈ کے لیے روانہ ہوگی جہاں سے وہ وطن واپسی کا سفر شروع کریں گے۔