خبرنامہ

کیویز سے ٹی 20 سیریز، احمد شہزاد اور عمر امین نیوزی لینڈ پہنچ گئے

کیویز سے ٹی 20 سیریز، احمد شہزاد اور عمر امین نیوزی لینڈ پہنچ گئے

لاہور:(ملت آن لائن) ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کیلیے احمد شہزاد اور عمر امین نیوزی لینڈ پہنچ گئے۔

ون ڈے اسکواڈ میں شامل اظہر علی اور امام الحق 19جنوری کو آخری میچ کھیلنے کے بعد واپس آجائیں گے۔ کیویز کیخلاف ایک روزہ میچز کھیلنے والے بیشتر قومی کرکٹرز کو ہی شامل رکھا گیا ہے۔ ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ آج جبکہ آخری 19جنوری کو کھیلا جائے گا، پہلا ٹی ٹوئنٹی 22جنوری، دوسرا25اور تیسرا 28تاریخ کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ مختصر فارمیٹ کیلیے مقابلوں میں سلیکٹرز نے زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں۔