خبرنامہ

گریم اسمتھ نے ویرات کوہلی کی قائدانہ صلاحیتوں پر ہی سوال اٹھا دیا

گریم اسمتھ نے ویرات کوہلی کی قائدانہ صلاحیتوں پر ہی سوال اٹھا دیا

جوہانسبرگ:(ملت آن لائن) سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے بھارت کے ویرات کوہلی کی قائدانہ صلاحیتوں پر ہی سوال اٹھا دیا۔

گریم اسمتھ نے سوال کیا ہے کہ کیا واقعی کوہلی طویل مدت کی کپتانی کیلیے بہتر انتخاب ہیں؟ اسمتھ نے کہاکہ ویرات کوہلی کو اس برس ملک سے باہر ٹیم کی قیادت کرنی ہے جہاں پر ان کو مسلسل جدوجہد کا ہی سامنا رہے گا، میں نہیں سمجھتا کہ وطن واپسی پر ان کی پوزیشن کیا ہوگی۔

سابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ کوہلی کو بدستور کوچنگ اسٹاف میں ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو انھیں بہتر سے بہتر کھیل پر اکساتا اور چیلنج کرتا رہے۔