خبرنامہ

ھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ (کل)کھیلا جائیگا دھرم شالا ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) اتوار کو دھرم شالا میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان بھارت نے کیویز کو وائٹ واش کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 20 اکتوبر، تیسرا میچ 23 اکتوبر، چوتھا میچ 26 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز میں شاندار اور یادگار فتح کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف ٹیم کو زیر کر کے سیریز جیتنے کیلئے پر عزم دکھائی دے رہے ہیں تو دوسری جانب شکست خوردہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے سیریز جیت کر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

دھرم شالا ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) اتوار کو دھرم شالا میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان بھارت نے کیویز کو وائٹ واش کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 20 اکتوبر، تیسرا میچ 23 اکتوبر، چوتھا میچ 26 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز میں شاندار اور یادگار فتح کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف ٹیم کو زیر کر کے سیریز جیتنے کیلئے پر عزم دکھائی دے رہے ہیں تو دوسری جانب شکست خوردہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے سیریز جیت کر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔