خبرنامہ

ہاشم آملہ کو ون ڈے کرکٹ میں ایل بارڈر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 31 رنز کی ضرورت

کیپ ٹاؤن ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ کو ون ڈے کرکٹ میں سابق آسٹریلوی بلے باز ایلن بارڈر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 31 رنز کی ضرورت ہے، بارڈر نے 6524 رنز بنا رکھے ہیں۔ آملہ نے 2008ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت دنیائے کرکٹ میں ان کا شمار منجھے ہوئے بلے بازوں میں ہوتا ہے، انہوں نے 139 میچز میں 6494 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں بارڈر سے آگے نکلنے کیلئے مزید 31 رنز درکار ہیں، امید ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف آج بدھ کو شیڈول آخری ون ڈے میں بارڈر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ لیں گے، اگر آملہ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 44ویں نمبر پر آ جائیں گے۔