خبرنامہ

ہیملٹن ٹیسٹ کا چوتھا دن

محمد عامر آخر کار نیوزی لینڈ کے اوپنر جیت راول کو جلد آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جیت راول صرف دو رنز ہی سکور کر سکے۔
AFP

تاہم ٹام لیتھم جو کہ اب تک اس ٹیسٹ سیریز میں کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل پائے تھے جیت راول کے آؤٹ ہونے کے بعد جم کر کھیلتے رہے۔ انھوں نے 80 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی مجموعی برتری بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
AFP

پاکستان کی جانب سے محمد عامر، وہاب ریاض اور عمران خان ایک ایک وکٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ سہیل خان اب تک کوئی وکٹ حاصل نہیں کر پائے ہیں۔
AFP

کیوی کپتان کین ولیم سن اور ٹام لیتھم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 96 رنز بنائے۔ کین ولیم سن 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Getty Images

کین ولیم سن کے آؤٹ ہونے کے بعد راس ٹیلر کریز پر آئے اور ٹام لیتھم کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کی شراکت میں 52 رنز سکور کیے۔