خبرنامہ

ہیڈ کوچ مکی ارتھر نے عمر اکمل اور کامران اکمل کی فٹنس پر سوالات اٹھا دئیے

لاہور (ملت + آئی این پی) قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی ارتھر نے عمر اکمل اور کامران اکمل کی فٹنس پر سوالات اٹھا دئیے جبکہ عماد وسیم اور سہیل تنویر بھی تاحال مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اتر پائے۔ تفصیلات کے مطابق کوچ مکی آرتھر نے کامران اور عمر اکمل کی فٹنس کے معیار پر سوال اٹھا دیے ہیں، اسی طرح عماد وسیم اور سہیل تنویر بھی کوچنگ اسٹاف کو مطمئن نہیں کر سکے، کیمپ کے پہلے ہی روز کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے تھے جبکہ استقبالیے میں شرکت کی وجہ سے پشاور زلمی میں شامل پلیئرز نے اگلے دن رپورٹ کے بعد ٹیسٹ دیے، ۔واضح رہے کہ چیئرمین شہریار خان پہلے ہی کہہ چکے کہ کوچ مکی آرتھر نے بعض کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوال اٹھاتے ہوئے انھیں دستیاب پلیئرزکے پول سے باہر کرنے کی اجازت مانگی تھی جو انھیں دے دی گئی۔ دوسری جانب لیگ اسپنر یاسر شاہ نے اب تک کوئی فٹنس ٹیسٹ نہیں دیا، انھوں نے علالت کی وجہ سے تاخیر سے کیمپ جوائن کیا تھا۔