خبرنامہ

یورپا فٹبال لیگ ، لیون کی ٹیم نے روما کو چار دو سے ہرا دیا

نیویارک (آئی این پی) یورپا فٹبال لیگ کے میچ میں لیون کی ٹیم نے روما کو چار دو سے شکست دے دی جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور روستوف کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق یورپا فٹبال لیگ کے پہلے میچ میں لیون کا مقابلہ روما کیساتھ ہوا ، لیون نے پہلا گول آٹھویں منٹ میں داغ کر برتری حاصل کر لی ، روما کی ٹیم نے ہمت دکھائی اور وقفے وقفے سے دو گولز داغ دیے۔ لیون کی ٹیم نے پریشر نہ لیا اور مخالف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ،جس کے نتیجے میں انہوں نے کھیل کے دوران مزید تین مرتبہ گیند کو جال کا راستہ دکھایا۔روما کی ٹیم کا سکور دو گولز سے آگے نہ بڑھ سکا ، ایونٹ کے ایک اور میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور روستوف کے درمیان جوڑ پڑا ، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہوا۔