خبرنامہ

یوم پاکستان 23مارچ کی پریڈ کیلئے اسلام آباد میں سیکورٹی انتظامات مکمل ، دفعہ144نافذ

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) یوم پاکستان 23مارچ کی پریڈ کیلئے اسلام آباد میں سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے،اسلام آباد میں دفعہ144نافذ کر دی گئی اسلحہ کی نمائش، کبوتر، پتنگ بازی، آتش بازی، وال چاکنگ اور لاود اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی ،پریڈ گراؤنڈ کے گرد سیکورٹی کے5 حصارقائم کئے جائیں گے، فیض آباد کے گرد پولیس، اسپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس کے5ہزار اہلکار تعینات ہوں گے،پریڈ گراؤنڈ کے اندر کی سیکورٹی فوج کے حوالے ہوگی،مری روڈ پر قائم ہوٹل میں پولیس اور انتظامیہ کا مشترکہ کنڑول روم قائم ہوگا، سوہان اور گرد و نواح میں بھینسوں کے باڑے، فیض آباد اور سواں اڈے پریڈ کے دن بند رکھے جائیں گے، اسپتالوں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو ڈی سی کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی سربراہی میں خصوصی اجلاس ہوا،اجلاس میں 23مارچ کو ہونے والی پریڈ کے حوالے سے سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں 23مارچ کوفوجی پریڈ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے تحت اسلام آباد میں دفعہ144نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،دفع 144کے تحت شہر میں اسلحہ کی نمائش، کبوتر، پتنگ بازی، آتش بازی، وال چاکنگ اور لاود اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریڈ گراؤنڈ کے گرد سیکورٹی کے 5حصار قائم کئے جائیں گے جبکہ پریڈ گراؤنڈ کے اندر کی سیکورٹی فوج کے حوالے ہوگی۔ فیض آباد کے گرد پولیس، اسپیشل برانچ ، پولیس اور ٹریفک پولیس کے 5 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے، فیض آباد عام ٹریفک کیلئے بند ہوگا تاہم متبادل راستے کھلے رہیں گے۔ اسپتالوں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اسپیشل برانچ کے اہلکار پریڈ میدان کے گرد ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس میں قیام کرنے والوں کی مکمل چانچ پڑتال کریں گے۔ مری روڈ پر قائم ہوٹل میں پولیس اور انتظامیہ کا مشترکہ کنڑول روم قائم ہوگا، سوہان اور گرد و نواح میں بھینسوں کے باڑھے، فیض آباد اور سواں اڈے پریڈ کے دن بند رکھے جائیں گے۔ شادی ہالز میں 21مارچ سے23مارچ تک تقریبات منعقد نہیں ہوسکیں گی۔ پریڈ گراؤنڈ سے پانچ کلومیٹر تک ہر قسم کی تعمیرات پر تیس مارچ تک پابندی رہے گی جبکہ میٹرو بس سروس 23مارچ کی شام تک بند رہے گی۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق شکرپڑیاں کے پریڈ گراؤنڈ کے اردگرد کے 5کلو میٹر کے علاقے میں ریڈ الرٹ رہے گا۔ اس علاقے میں موجود 5دینی مدارس بند کئے جائیں گے ، عوامی پارک میں بھی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات ہونگے۔ فضائی نگرانی کے لئے 8 ہیلی کاپٹر موجود ہونگے ۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر سیکیورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی جبکہ شارپ شوٹر پریڈ سے دو روز قبل تعینات کئے جائیں گے