خبرنامہ

یونس خان تمام میزبان ملکوں میں سنچریز بنانے والے واحد بیٹسمین بن گئے

سڈنی:(ملت+اے پی پی) یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کرنے والے تمام ملکوں میں سنچریز بنانے والے واحد بیٹسمین بن گئے۔ یونس خان نے یہ سنگ میل سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز عبور کیا، سینئر بیٹسمین ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ملکوں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، بنگلا دیش اور زمبابوے کے ساتھ نیوٹرل وینیو متحدہ عرب امارات میں بھی تھری فیگر اننگز کھیل چکے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی راہول ڈریوڈ کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں میں سنچری بنانے کا ریکارڈ حاصل تھا لیکن وہ یواے ای میں نہیں کھیلے۔