خبرنامہ

یونس خان سڈنی میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے

سڈنی:(ملت+اے پی پی) یونس خان ناقابل شکست 175 رنز کے ساتھ سڈنی گراؤنڈ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ یونس خان سے قبل اعجاز احمد نے 1995-96 میں 137 رنز بنائے تھے، یہ آخری بار تھا کہ جب پاکستان نے آسٹریلوی سرزمین پر کوئی ٹیسٹ جیتا۔ سینئر بیٹسمین نے سڈنی میں کسی بھی نمبر 4 بیٹسمین کی جانب سے پانچویں بڑی اننگز بھی کھیلی۔