خبرنامہ

یونس خان یو اے ای میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

ابوظہبی ۔ 24 اکتوبر (ملت + اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کی سرزمین پر زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے، وہ 26 ٹیسٹ میچوں میں 56.58 کی اوسط سے 2433 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 11 سنچریاں شامل ہیں۔ دوسرے نمبر پر پاکستان کے کپتان مصباح الحق ہیں جنہوں نے 25 میچوں میں 61.48 کی اوسط سے 2152 رنز سکور کئے ہیں جس میں 6 سنچریاں شامل ہیں۔