خبرنامہ

یوگنڈا لیگ :بھارتی سرمایہ کار پاکستانی کرکٹرز کے پیسے ہڑپ کر گیا

یوگنڈا لیگ :بھارتی سرمایہ کار پاکستانی کرکٹرز کے پیسے ہڑپ کر گیا
لاہور (ملت آن لائن) یوگنڈا کرکٹ لیگ میں بھارتی سرمایہ کار نے پاکستانی کھلاڑیوں کو چونا لگا دیا، یوگنڈا کرکٹ لیگ کھیلنے کیلئے 22 قومی کرکٹرز پاکستان سے گئے تھے لیکن دو دو میچز کھیلنے کے باوجود کسی ایک بھی کھلاڑٰی کو انتظامیہ کی جانب سے معاوضے کی رقم کی ایک پائی بھی ادا نہیں کی گئی۔ کرکٹرز نے لیگ کے منتظمین کے اس غیر ذمہ دارانہ رویئے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور فوری طور پر وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سابق قومی آف سپنر سعید اجمل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ انہیں لیگ کے منتظمین نے باقاعدہ معاہدے کے بعد بلایا تھا لیکن اس کے باوجود طےشدہ معاہدے کی رقم ادا نہیں کی گئی جو غیر قانونی ہے ۔