خبرنامہ

یو ایس اوپن :جو کووچ اور وارینکا فائنل میں پہنچ گئے

سربیا:(اے پی پی) سربیا کے نواک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ اسٹینیلاس وارینکا یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے۔ نیویارک میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ جوکووچ کا مقابلہ فرانس کے گائل مونفلز سے تھا۔ جوکووچ نے پہلے 2سیٹ 6،3 اور6،2 سے جیت لئے،تیسرا سیٹ گائل مونفلز نے6،3 سے اپنے نام کیا،جوکووچ نے چوتھے سیٹ میں حریف کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیٹ 6،2 سے جیت کر فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں کوجووچ کا مقابلہ سوئٹزر لینڈ کے اسٹینیلاس وارینکا سے ہوگا۔وارینکا نے سیمی فائنل میں جاپانی کھلاڑی کائی نیشی کوری کے خلاف 4،6 ۔7،5 ۔6،4 اور6،2 سے فتح حاصل کی ۔