خبرنامہ

یو ایس اوپن : نواک جوکووچ سیمی فائنل میں

ٹاپ سیڈ:(اے پی پی) ٹاپ سیڈ سربیا کے نواک جوکووچ اور جرمنی کی انجلیک کربر یوا یس اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ نیویارک میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ فرانس کے جو ولفرائڈ سونگا سے تھا۔ جو کووچ نے پہلے دوسیٹ چھ۔تین اور چھ۔ دو سے جیت لئے۔فرانسیسی کھلاڑی انجری کی وجہ سے تیسرا سیٹ جاری نہ رکھ سکے۔ اس فتح کے بعد ٹاپ سیڈ نواک جوکوچ نے ایونٹ کے لاسٹ فور میں جگہ بنالی جہاں ان کا مقابلہ فرانس کے گائل مونفلز سے ہوگا۔ ویمنز ایونٹ میں جرمنی کی اجلیک کربر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔انہوں نے حریف کھلاڑی اٹلی کی روبرٹا ونچی کو سات پانچ اور چھ صفر سے شکست دی ۔