کیا امریکن ٹینس(اے پی پی) پلئیر سیرینا ولیمز کو شکست ہوسکتی ہے ؟؟ یقین نہیں آتا ،لیکن ایسا ہوچکا ہے ، یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں چیک ریپبلک کی کیرولائنا لسکووا نے سیرینا کو نہ صرف ہرادیا بلکہ امریکی کھلاڑی اب اپنی پہلی پوزیشن بھی کھودیں گی ۔ دوسرے سیمی فائنل میں اینجلک کربر نے کیرولین وزنیاکی کو ہرادیا،اس سال کا یوایس اوپن اپ سیٹس سے بھرپور نظر آتا ہے، سب سے بڑا دھچکہ امریکی ٹینس پلئیر سیرینا ولیمز کو اس وقت لگ گیاجب سیمی فائنل میں چیک ریپبلک کی کیرولینا لیسکووا نے انہیں ٹف ٹائم دیا۔ سیرینا یہ میچ،چھ۔ دو اور سات۔ چھ سےشکست کھا کر نہ صرف یو ایس اوپن سے باہر ہوگئیں بلکہ اب عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن بھی کھو دیں گی ،اپنی شکست پر سیرینا ولیمز انتہائی افسردہ نظر آئیں ۔ دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی اینجلک کربر نے ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کو چھ ۔چار اور چھ۔ تین سے ہرا کر پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔