خبرنامہ

15 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور۔17 اکتوبر(ملت + اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابو ظہبی میں 21 اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے 15رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا، یونس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان مصباح الحق، اظہر علی ، سمیع اسلم ، یونس خان ، اسد شفیق ، بابر اعظم ، سرفراز احمد ، محمد نواز، یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر ، محمد عامر ، وہاب ریاض ، سہیل خان ، عمران خان سینئر اور راحت علی شامل ہیں۔ پی سی بی نے پہلے ٹیسٹ کے لئے 14رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا تاہم دوسرے ٹیسٹ کے لئے یونس خان کی ٹیم میں شمولیت کی وجہ سے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے ۔یونس خان کو ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میں شامل نہیں کیا گیا تھا ۔