خبرنامہ

آئی فون پر فیس بک یوزرز کیلئے خوشخبری

سان فرانسسکو (نیوزڈیسک) آئی فون صارفین کے لئے فیس بک ایک نئے فیچر پر کام کررہا ہے اور برطانیہ میں یہ سروس متعارف بھی کروادی گئی ہے ،خوش نصیب صارفین اپنے فون میں سرچ کے ذریعے نزدیک ترین مفت وائی فائی سے کونیکٹ ہوسکیں گے۔اس سروس کے ذریعے آپ کو نقشے میں مفت وائی فائی نظرآئیں گے اورآپ ان سے کونیکٹ ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کی وجہ سے صارفین کے سمارٹ فونز خودبخود قریب ترین موجود مفت وائی فائی کی تلاش کریں گے اور ان سے فون کو کونیکٹ کردیں گے تاہم یہ فیچر ابھی چند موبائل صارفین کو دی گئی ہے اور اس کے ذریعے فیسبک کے ویڈیو فیچر کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان وائی فائی کے ساتھ کونیکٹ ہونے کے اوقات بھی بتائے جائیں گے اورساتھ ہی آ پ کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ وائی فائی کی رینج میں جانے کے لئے کتنا وقت درکار ہوگا۔آپ کو اپنے فون کے مینیو میں Enable Find Wi-Fiفیچر کو دیکھنا ہے اوراگر یہ وہاں موجود ہے تو پھر آپ مفت وائی فائی کامزہ اٹھاسکتے ہیں۔فیسبک کے ترجمان اس فیچر کے بارے میں کنفرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آئیڈیا کا مقصد لوگوں کو انٹرنیٹ پر کونیکٹ رہنے کے ساتھ اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے قریب رکھنا ہے۔اس بات کے بارے میں حتمی طور پر نہیں بتایا گیاکہ یہ سروس کن ممالک میں فیسبک دے رہا ہے لیکن برطانیہ کے کچھ صارفین اس سے استفادہ کرچکے ہیں۔