ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر یہ کہا جائےکہ ریاض سے ابو ظبی جانے والا مسافر طیارے میں سوار ہوئے بغیر 80 منٹ کے اندر اپنی منزل پر پہنچ گیا تو یہ یقینا ایک سائنس فِکشن فلم کا منظر یا پھر کسی خواب و خیال کی بات معلوم ہو گی!!! ..تاہم بین الاقوامی کمپنی “ہائپر لوپ ون” نے مستقبل کے نقل و حمل کے ایسے حقیقی تجربات کے آغاز کا اعلان کیا ہے جن کے ذریعے انسان طیاروں کی رفتار سے بھی تیز رفتاری سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو سکے گا اور یہ سفر اخراجات اور انتظار کی مدت کو بھی کم کر دے گا۔ مسافر ایک کیپسول میں سوار ہوں گے جس میں وہ کسی طرح بھی پھسل نہیں سکیں گے۔ یہ کیپسول ایک طاقت ور مقناطیسی فیلڈ کے اندر محیط ہوگا۔ اس کا عملی تجربہ گزشتہ مئی میں کیا جا چکا ہے۔
عربی روزنامے “الحیات” کے مطابق کمپنی میں گلوبل آپریشنز کے فرسٹ ڈپٹی چیئرمین کا کہنا ہے کہ “یہ منصوبہ صنعتی مساوات میں ہر چیز کو بدل کر رکھ دے گا۔ اس نظام کے ذریعے توقع ہے کہ ابو ظبی سے دبئی جانے والے مسافر کو 10 سے 20 منٹ کا وقت لگے گا جو کہ فی الوقت ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔ خلیجی ممالک کے شہروں کے درمیان کوئی بھی سفر 90 منٹ سے زیادہ کا نہیں ہوگا۔ یہ منصوبہ ماحولیات کو صاف رکھنے والا ہے۔