خبرنامہ

اب فضاء میں بھی اوبر کے طیارے اڑیں گے

اب فضاء میں بھی اوبر کے طیارے اڑیں گے
لاہور: (ملت آن لائن) آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے فضاء میں بھی ٹیکسی چلانے کی تیاری کر لی۔ امریکی خلائی ادارے ناسا اور اوبر کے درمیان فلائنگ ٹیکسی ایئر کنٹرول سسٹم بنانے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ اوبر کے مطابق 2020ء میں امریکی شہر لاس اینجلس میں فلائنگ ٹیکسی سروس شروع ہو گی۔ دو سو میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہوائی ٹیکسی میں چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔ کمپنی 2023ء تک یورپ اور امریکہ کے اکثر شہروں میں فضائی ٹیکسی سروس چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔