خبرنامہ

اسنیپ چیٹ صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف

اسنیپ چیٹ نے اپنے صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیئے ہیں جس کے ذریعے صارفین لنکز وائس فلٹر اور بیک ڈراپ خود سے شامل کرسکتے ہیں۔

ان فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے اسنیپ چیٹ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

ان فیچرز کو آئی او ایس اور اینڈرئیڈ سسٹم کے تحت استعمال ہونے والے اسمارٹ فونز میں بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔

اسنیپ چیٹ میں اس سے پہلے لنکز شامل کرنے کا آپشن نہیں تھا۔ لیکن کمپنی کی جانب سے اب اس اصول کو بدل کر اس کے حصول کی آسانی کے لیے پیپر کلپ فیچر کو متعارف کروایا ہے۔

اس کے ذریعے صارفین اپنی اسنیپ چیٹ میں ویب سائٹ کا لنک بھی رکھ سکتے ہیں تاکہ دیکھنے والے اس لنک کو اپنی ونڈو براؤزر پر کھول کے مزید معلومات حاصل کرسکیں جب کہ اس کا استعمال فی الحال اشتہارات تک محدود رکھا گیا ہے۔

پیپر کلپ:

صارفین کو اسنیپ چیٹ میں لنک شامل کرنے کے لیے پیپر کلپ فیچر کے آپشن پر جانا پڑے گا جو کے ایک سیدھی لکیر والی ٹول کٹ میں نمایاں ہورہا ہوگا وہاں جا کر اپنا لنک اس میں رکھنا ہوگا۔

مثال کے طورپر آپ نے کسی ریسیپی کی تصویر ڈالی ہے تو اس پر لنک کو شامل کردیں کیونکہ جب تک یہ لنک کھولا نہیں جائے گا صارفین اندر کا مواد نہیں دیکھ سکیں گے۔

اسنیپ چیٹ کی پالیسی کے مطابق کوئی بھی مواد ڈالنے کے لیے اس کے اصول کو مد نظر رکھنا لازم ہے۔ ایسی تمام ویب سائٹ جو کہ خطر ناک ثابت ہوں یعنی ان کے ذریعے ہیکنگ کی جاسکتی ہے تو اس کے لیے اسنیپ چیٹ خود حفاظتی ٹولزکا بندوبست کرے گا اور صارفین کو اس سے محتاط کرے گا۔ ان کے لنک کا پری ویو ایک بار اپ لوڈ کرنے سے پہلے دکھا دیا جائے گا۔

بیک ڈراپ:

دوسرا نیا فیچر بیک ڈراپ کی صورت میں منظر عام پر لایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی کسی بھی اسنیپ کا نا پسندیدہ بیک ڈراپ تبدیل کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کے استعمال کے لیے ٹولز کے آپشنز میں جا کر قینچی بنے ہوئے آئی کون کے اوپر کلک کرنا ہے جو کے دائیں جانب نمایاں ہوگا۔

اس میں مختلف قسم کے پیٹرنز، پوپ اپز، اسٹرابیری موٹفز اور فائرایموجی والے بیک ڈراپ پائے جائیں گے۔ بیک ڈراپ کے حصول کے بعد صارفین اس چیز کو آؤٹ لائن کردیں جو وہ فلٹر سے باہر کرنا چاہتے ہیں پھر بیک ڈراپ اسنیپ کے پیچھے نمودار ہوجائے گا۔

وائس فلٹر:

اسنیپ کی ریکارڈنگ کے بعد صارفین کی جانب سے ریکارڈ کی گئی آواز میں مختلف قسم کی آوازیں شامل کرسکتے ہیں۔

اس کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے آواز کو ریکارڈ کرنا ہوگا پھر بنے ہوئے اسپیکر والے نشان کو دبا کر صارفین کوئی بھی آواز کے اسٹائل کو شامل کرسکتے ہیں جس میں بلی ،بھالو، ایلین اور اُلو کی آواز شامل ہے۔