سان فرانسسکو (اے پی پی) امریکا کی کارساز کمپنی ’’ٹیسلا‘‘ نے مستقبل میں اپنی تمام الیکٹرک کاروں میں سیلف ڈرائیونگ سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیسلا اپنی تیار کردہ کاروں میں مکمل سیلف ڈرائیونگ ہارڈ وئیر استعمال کرے گی۔