خبرنامہ

انٹرنیٹ پراسلامی فوجی اتحاد کی ویب سائٹ متعارف کرا دی گئی

انٹرنیٹ پراسلامی فوجی اتحاد کی ویب سائٹ متعارف کرا دی گئی
لاہور:(ملت ان لائن) دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اسلامی ممالک کی افواج کے اتحاد کی آفیشل ویب سائٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔ ویب سائٹ کا ایک حصہ دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والے سرمائے کی روک تھام کے لیے کام کرے گا جبکہ فوجی اتحاد کے درمیان تعاون کی کوششیں،وسائل اور منصوبہ بندی وغیرہ اس ویب سائٹ کا حصہ ہوں گے۔ اسلامک ملٹری کاﺅنٹر ٹیررازم کولیشن (آئی ایم سی ٹی سی) کی ویب سائٹ تین زبانوں عربی، انگلش اور فرانسیسی میں متعارف کرائی گئی۔