خبرنامہ

آئی فون میں وائرلیس جارچنگ آپشن کا قوی امکان

سان فرانسسکو:(ملت+اے پی پی) کیلیفورنیا کی اسٹارٹ اپ کمپنی ’’اینرگوس‘‘ ایک مڈرینج وائرلیس چارجنگ نظام پر کام کررہی ہے جو 15 فٹ کی دوری پرموجود کسی آلے کو چارج کرسکتا ہے اور خیال ہے کہ وہ فرم ایپل کے لیے کام کررہی ہے۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کار کئی ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ اگلے آئی فون میں انقلابی تبدیلیاں آسکتی ہیں جن میں خمیدہ کونوں والا اسکرین اور دیگر حیرت انگیز فیچر شامل ہیں جب کہ اینرگوس اور ایپل کے درمیان کئی اہم معاہدے بھی ہوئے ہیں جو نئے آئی فون میں اہم تبدیلیوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔