لندن:(اے پی پی) سام سنگ کمپنی نے سینسر سے لیس ایک بیلٹ بنانے کا اعلان کیا ہے جو نہ صرف کمر کی چوڑائی بلکہ آپ کی ورزش اور کھانے کی عادات کو نوٹ کرسکے گی۔ اسے بیلٹ کی بجائے ویلنیس بیلٹ یعنی ’’ویلٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو آپ کے کھانے پینے کی عادات، پیٹ بڑھنے کے عمل اور اٹھائے جانے والے قدموں کو بھی گنتی ہے۔ آئندہ سال جنوری میں اسے کنزیومر الیکٹرانکس شو ( سی ای ایس) میں پیش کیا جائے گا۔ اسے سام سنگ کی ’’سی لیب‘‘ کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔