خبرنامہ

ایک کلک اور آپ کی شناخت انٹرنیٹ سے ختم

ہیلسنکی:
سویڈن کی ایک ویب سائٹ www.deseat.me/ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صرف ایک کلِک کے ذریعے پورے انٹرنیٹ سے آپ کی شناخت مٹا سکتے ہیں لیکن یہ موجودگی صرف گوگل اکاؤنٹ سے جڑے پلیٹ فارم مثلاً یوٹیوب، فیس بک، لنکڈ ان اور دیگر پلیٹ فارم تک محدود ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق اس کے لیے ویب سائٹ آپ کا ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ مانگتی ہے اور پھر اس سے وابستہ تمام ویب سائٹس مثلاً فیس بک اور یوٹیوب اکاؤنٹ وغیرہ کو مٹا دیتی ہے اور اس کے لیے صرف ایک بٹن دبانا پڑتا ہے۔

گوگل اکاؤنٹ، اس سے وابستہ ای میل اور پاس ورڈ داخل کرنے کے بعد یہ ویب سائٹ اس اکاؤنٹ سے بنی ہر آن لائن شے کو صفحہ ویب سے حذف کردیتی ہے۔ گوگل کے او اوتھ پروٹوکول کو استعمال کرتے ہوئے یہ ویب سائٹ اس سے وابستہ تمام ڈیٹا کو مٹا ڈالتی ہے اور اس طرح انٹرنیٹ پر آپ کی ڈجیٹل تختی بالکل صاف ہوجاتی ہے۔