خبرنامہ

جاپانی ریلوے کمپنی نےجدید ٹیکنالوجی کی حامل شِنکان سین بُلٹ ٹرین کاافتتاح کردیاگیا

ٹوکیو ۔(ملت آن لائن) جاپانی ریلوے کمپنی نے ایسی نئی ٹیکنالوجی کی حامل ٹرین متعارف کرا دی ہے بجلی منقطع ہو جانے کی صورت میں بھی سفر جاری رکھ سکے گی۔ سینٹرل جاپان ریلوے کمپنی جے آر توکائی نے جدید ٹیکنالوجی کی حامل شِنکان سین بْلٹ ٹرین N700S متعارف کرا دی ہے جس کو 2020ء میں استعمال میں لایا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرین بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کی صورت میں لیتھیم آئن بیٹریوں کی مدد سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر جاری رکھ سکے گی۔ اس نظام کے تحت سفر کرنے والی دنیا کی پہلی تیز رفتار ٹرین ہو گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سہولت دیگر ریلوے کمپنیوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو گی۔