خبرنامہ

جاپان میں دوران ڈرائیونگ فون استعمال نہ کرنے پر مفت کافی کا تحفہ

ٹوکیو: جاپان میں ڈرائیونگ کے دوران فون استعمال کرنے سے حادثات بڑھ رہے ہیں اور اس کے تدارک کے لیے اب ایک ایسی ایپ بنائی گئی ہے جو ڈرائیوروں کو فون استعمال نہ کرنے کے انعام کے طور پر مفت کافی کے کوپن فراہم کرتی ہے۔

جاپان میں آئی چے کے علاقے میں اگر کوئی ڈرائیور مسلسل یا وقفے میں فون استعمال کیے بغیر 100 کلومیٹر تک کار چلاتا ہے تو وہ مفت کافی کا حقدار ٹھہرتا ہے اور اسے کافی کے کوپن فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس علاقے میں ٹریفک حادثات کی شرح بہت بلند ہے۔ گزشتہ برس 443,691 روڈ حادثات ہوئے جن میں کئی لوگ ہلاک اور معذور ہوئے جب کہ 50 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا اور یہ سب گرفتاریاں دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر کی گئی تھیں۔