سلیکان ویلی: دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے جعلی خبروں، بے بنیاد معلومات اور گمراہ کن زبان استعمال کرنے والی پوسٹوں سے جان چھڑانے کے لیے اپنے صارفین سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ’’فیس بک سروے‘‘ فیچر لانچ کردیا ہے۔
اس فیچر کے تحت فیس بک کسی پوسٹ، نوٹ، اسٹیٹس اپ ڈیٹ یا شیئر کے نیچے اپنی جانب سے ایک سروے آپشن کا اضافہ کرسکتا ہے جس میں صارفین سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ اس تحریر کی سرخی کو کس حد تک گمراہ کن سمجھتے ہیں اور جواب میں 5 آپشنز دے دیتا ہے جو ’’بالکل نہیں‘‘ سے لے کر ’’بالکل‘‘ تک پر محیط ہیں۔