خبرنامہ

جولائی2016ء کے اختتام پرملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد133.28 ملین تک بڑھ گئی

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) جولائی2016ء کے اختتام پرملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد133.28 ملین تک بڑھ گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران پانچ موبائل فون کمپنیوں کے صارفین میں مجموعی طور پر0.042 ملین صارفین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اورجولائی کے خاتمہ تک ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد31.78 ملین تک پہنچ گئی اور جولائی کے دوران تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں2.25 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح جولائی کے دوران تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں تقریباً8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔