خبرنامہ

دنیا کا سب سے چھوٹا ٹچ اسکرین اسمارٹ فون متعارف

بیجنگ ۔ 24 اکتوبر (ملت + اے پی پی) چین کی ایک کمپنی کی جانب سے دنیا کا سب سے چھوٹا ٹچ اسکرین موبائل فون متعارف کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محض1.54انچ ٹچ اسکرین والے ’وی فون ایس ایٹ‘نامی اس موبائل کو دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون قرار دیا جا رہا ہے۔اپنی نوعیت کے اس چھوٹے ٹچ اسکرین موبائل میں64ایم بی ریم، 128ایم بی اسٹوریج اور 380ایم اے ایچ بیٹری، منی سم کارڈ کے علاوہ بلیو ٹوتھ ، ایف ایم ریڈیو، لائٹ سینسر، دل کی دھڑکن بتانے والے سینسر جیسے کئی فیچرز بھی شامل ہیں۔صارفین اسے 2 مختلف رنگوں میں صرف 30 ڈالر میں خرید کر سکتے ہیں۔