خبرنامہ

ذہنی تناؤ دور کرنے والا انقلابی آلہ تیار

ذہنی تناؤ دور کرنے والا انقلابی آلہ تیار
الاباما:(ملت آن لائن) سائنسدانوں نے ارتعاش پیدا کرنے والا ایک چھوٹا سا انقلابی آلہ تیار کیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ذہنی تناؤ دور کرکے جسم کے دیگر حصوں کو سکون پہنچاتا ہے۔ ماہرین ایک عرصے سے جسم کے اندر ویگن اعصاب پر زور دے رہے ہیں اور تناؤ دور کرنے میں اس کے اہم کردار پر تحقیق ہورہی ہے۔ یہ اعصابی نظام دماغ سے ہوتا ہوا بائیں کان سے گزرتا ہے اور حلق کے پیچھے سے ہوتا ہوا دل اور پھیپھڑوں سے گزرتا ہے، جہاں یہ پیٹ میں جاکر شاخ در شاخ تقسیم ہوجاتا ہے۔ لمبے جوتے کی شکل سے مماثلت رکھنے کی وجہ سے ان اعصاب کو ویگن اعصاب بھی کہا جاتا ہے۔
ویگن سسٹم انسان کے خود کار اعصابی نظام کا ایک حصہ ہے جو ہمارے بہت سے غیر شعوری کاموں کو ازخود کنٹرول کرتا ہے۔ ساتھ ہی یہ خطرے کے وقت دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر بڑھا دیتا ہے اور مشکل حل ہونے پر ازخود سکون اور اطمینان کا احساس دلاتا ہے۔ اسی مناسبت سے ماہرین نے ویگن اعصاب کو احساسات کی سپر ہائی وے قرار دیا ہے۔