خبرنامہ

سائنس و ٹیکنالوجی کی تین رپورٹس قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں

اسلام آباد ۔5 ستمبر(اے پی پی) پاکستان قومی تصدیق میعاد کونسل بل سمیت سائنس و ٹیکنالوجی کی تین رپورٹس قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ پیر کو چوہدری طارق بشیر چیمہ نے پاکستان قومی تصدیق میعاد کونسل بل 2016ء پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین طارق بشیر چیمہ نے پاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2016ء پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین طارق بشیر چیمہ نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کی جنوری تا جون 2016ء تک کی مدت کی کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔