خبرنامہ

سام سنگ کا اپنا پرنٹنگ یونٹ امریکی کمپنی کو 1.05 بلین ڈالر میں فروخت کرنے کا اعلان

سیؤل ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) جنوبی کورین الیکٹرانکس ساز فرم سام سنگ نے اپنا پرنٹنگ یونٹ امریکی کمپنی ایچ پی (ہیوویٹ پکارڈ) کو 1.05 بلین ڈالر میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سام سنگ نے اپنا پرنٹنگ یونٹ کمپنی کے ڈھانچہ سازی اور اصلاحاتی منصوبے کے تحت کیا ہے۔ ایچ پی کے مطابق انہوں نے یہ یونٹ 1.05 بلین ڈالر کے عوض خریدا ہے جس کے ملازمین کی تعداد 6 ہزار ہے اور اس یونٹ کی 2015ء میں سالانہ آمدنی 2 کھرب وون (1.8 بلین ڈالر) رہتی ہے۔ سام سنگ کمپنی جس کو سام سنگ گروپ بھی کہتے ہیں، کو مختلف یونٹس جن میں الیکٹرانکس سے لے کر ہوٹلز شامل ہیں، سے 2014ء میں 287.8 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔