سام سنگ گلیکسی S9 اور S9 پلس پاکستان میں جاری کر دیئے گئے
ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس میں عالمی لیڈر سام سنگ نے اپنی جدید ترین موبائل سیریز سام سنگ گلیکسی S9 اور S9 پلس کا پاکستان میں اجراء کر دیا ہے جو شاندار کیمرے پر مشتمل ہیں۔ ان موبائل فونز میں ایک بہتر کیمرے اور غیرمعمولی ویڈیو کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے نمایاں خصوصیات کے علاوہ سپر سلو مو متعارف کرائی گئی ہے۔ اس ضمن میں ایک بڑی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ سام سنگ پاکستان کے صدر وائی جے کم اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
سام سنگ گلیکسی S9 اور S9 پلس سمارٹ فونز لوگوں کو رابطے اور دنیا کے ساتھ اپنے تجربات کے تبادلہ کیلئے ترتیب دیئے گئے ہیں۔ یہ ڈیوائسز ان افراد کے لئے تیار کی گئی ہیں جو بہتر رابطے اور تصاویر، ویڈیوز اور ایموجیز کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ گلیکسی ایس S9 اور S9 پلس سام سنگ کے جدید ترین کیمرے کے ساتھ مزین ہیں۔ اس کے دوبارہ ڈیزائن کے گئے نئے ڈوئل ایپچر لینس کم روشنی کے ماحول میں تصاویر نکالنے کے حامل انقلابی کیمرے، سپر سلو مو ویڈیوز کی صلاحیت کے قابل بناتے ہیں۔ پرسنلائزڈ اے آر ایموجی کے ساتھ گلیکسی S9 اور S9 پلس کسی لمحہ کو ضائع کئے بغیر صارفین کو ہر روز اپنی ای پک بنانے کے قابل بناتے ہیں۔
گلیکسی S9 اور S9 پلس ایک بہتر تفریحی تجربہ کے ساتھ اے کے جی کی جانب سے فراہم کردہ طاقتور سٹیریو سپیکرز، ڈولبی Atmos کے ساتھ بہترین آڈیو اور ایج سے ایج انفینٹی ڈسپلے سام سنگ کے ڈیزائن ورثہ کا ایک اہم قدم ہیں۔ علاوہ ازیں گلیکسی S9 اور S9 پلس نئی سمارٹ تھنگس ایپ کی خصوصیت کے حامل ہیں جو سام سنگ کی پہلے سے موجود IoT سروسز کو ایک سنگل اور سمارٹ تجربہ میں شامل کرتا ہے۔
سام سنگ الیکٹرانکس ای سی پاکستان کے صدر وائی جے کم نے کہا کہ سمارٹ فون کو ہم نے ذاتی اظہار اور رابطے میں تبدیل کر دیا ہے۔ گلیکسی S9 اور S9 پلس کے ساتھ ہم نے سمارٹ فون کیمرے کو دوبارہ تیار کیا ہے۔ نہ صرف گلیکسی S9 اور S9 پلس صارفین کو بہترین تصاویر اور کسی بھی جگہ ویڈیوز کے قابل بناتے ہیں بلکہ یہ وہ سمارٹ فون ہیں جو دوسروں سے رابطے اور اپنے خیالات کے اظہار میں مدد کیلئے تیار کئے گئے ہیں جو انہیں دوسروں سے منفرد بناتے ہیں۔
آج کیمرے تصاویر لینے سے زیادہ اہم ہیں، یہ رابطے کے لئے ہیں۔ صارفین جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سمارٹ فون کیمرے چاہتے ہیں تاکہ وہ اعلیٰ معیار کی تصاویر اور اپنی ذاتی اور منفرد کہانی کو بیان کرنے کے لئے ٹولز کے ساتھ اظہار کر سکیں۔
گلیکسی S9 اور S9 پلس کے کیمرے سپر سپیڈ ڈوئل پکسل سینسرز کے ساتھ تیار کئے گئے ہیں جو ایک وقف شدہ پروسیسنگ پاور اور اعلیٰ معیار کی تصاویر کے ساتھ حیران کن تصاویر نکالنے کے لئے ہیں۔ گلیکسی S9 اور S9 پلس کیمرے کی خصوصیات میں سپر سلو مو بھی شامل ہے۔ سپر سلو مو کی خصوصیت سلو موشن ویڈیو کو 960 فریمز فی سیکنڈ کے ساتھ ویڈیو بنانے کی حیران کن صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ گلیکسی S9 اور S9 پلس میں خودکار موشن ڈیٹیکشن بھی موجود ہے۔ یہ انٹیلی جنٹ فیچر فریم میں حرکت کی نشاندہی کرتے ہوئے خودکار طریقے سے ریکارڈ کرتا ہے۔ سلو مو ویڈیو نکالنے کے بعد صارف 35 مختلف آپشنز کے ذریعے بیک گراؤنڈ میوزک منتخب کر سکتے ہیں اور اپنی پسندیدہ پلے لسٹ سے بھی ایڈ کر سکتے ہیں۔ صارفین آسانی سے Gif فائلیں بھی تیار کر سکتے ہیں اور اس کے لئے کسی ایکشن کو بار بار بھی دیکھ سکتے ہیں۔
اس موبائل فون کا کیمرہ کم روشنی میں بھی بہترین کام کرتا ہے۔ اچھی روشنی کسی بھی بہترین تصویر کیلئے ضروری ہوتی ہے لیکن اکثر اوقات تصاویر لیتے وقت درکار روشنی نہیں ہوتی اور اکثر سمارٹ فون کیمروں میں ایسا نظام ہوتا ہے جو خود سے روشنی کی کمی کو پورا نہیں کرتے جس کی وجہ سے تصاویر کا معیار زیادہ بہتر نہیں ہوتا۔
سام سنگ ڈوئل ایپچر 2 (F1.5/F2.4) اندھیرے میں زیادہ روشنی اور زیادہ روشنی میں روشنی کو کم کرنے کی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ اس خصوصیت کی بدولت شاندار تصاویر حاصل کی جاتی ہیں۔
اے آر ایموجی سام سنگ کے ذریعے صارفین ایسا ایموجی بنا سکتے ہیں جو دیکھتا ہے، سنتا ہے اور اس کے مطابق کام کرتا ہے۔ اے آر ایموجی ایک ایسی ڈیٹا بیس مشین استعمال کرتا ہے جو صارف کے 2D امیج کا جائزہ لے سکتا ہے اور ایک 3D ماڈل تیار کرنے کے لئے چہروں کے 100 سے زائد فیچرز کا نقشہ کھینچ سکتا ہے۔ اے آر ایموجی استعمال کرنے والے حقیقی زندگی کے تاثرات کی عکاسی کرتا ہے جو نہ صرف ویڈیو بلکہ سٹیکرز کی صورت میں انہیں پیش کیا جاتا ہے اور اس کے لئے ایک سٹینڈرڈ اے جی آئی ایف فائل فارمیٹ استعمال کیا جاتا ہے۔
Bixby سام سنگ کا انٹیلی جنس پلیٹ فارم ہے جو کیمرے سے منسلک ہے۔ یہ حقیقت کی عکاسی کرتا ہے اور اس میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور یہ استعمال کرنے والے کے ماحول کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرتا ہے۔ Bixby کسی چیز کی نشاندہی اور شناخت کے ساتھ تصویر کے اوپر معلومات فراہم کرتا ہے اور استعمال کرنے والے کسی غیر ملکی زبان کا ترجمہ بھی کر سکتے ہیں اور لائیو ٹرانسلیشن کے ذریعے کرنسی معلومات کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں۔ اپنے ماحول کے بارے میں بھی دریافت کر سکتے ہیں اور پورے دن میں استعمال کی گئی کیلوریز اور مصنوعات کی خریداری کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔
سمارٹ فونز اکثر ہمارے لئے تفریح طبع کا باعث ہوتے ہیں۔ سام سنگ نے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو اے کے جی کی جانب سے سٹیریو سپیکرز اور بہترین آواز فراہم کرتی ہے۔ استعمال کرنے والے کوئی اپنی پسندیدہ فلم دیکھ رہے ہوں یا اپنی پسند کا گانا سن رہے ہیں، انہیں آواز کا بہترین معیار ملتا ہے۔ گلیکسی S9 اور S9 پلس ڈولبی Atmos کو بھی سپورٹ کرتے ہیں اور 360 ڈگری کا ساؤنڈ افیکٹ فراہم کرتے ہیں۔ گلیکسی S9 اور S9 پلس کے آواز کے معیار کو سام سنگ کے انقلابی انفنٹی ڈسپلے نے بھی سراہا ہے۔ صارفین دھوپ کی براہ راست روشنی میں بھی اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔
گلیکسی S9 اور S9 پلس پہلے سمارٹ فون ہیں جو گھر، آفس یا سفر کے دوران منسلک ہوتے ہیں اور نئی سمارٹ تھنگز ایپ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ سمارٹ تھنگز ایپ گلیکسی S9 اور S9 پلس کے ساتھ متعارف کرائی جائے گی اور دیگر سام سنگ اور نان سام سنگ ڈیوائسز کو منسلک کرے گی۔
DeX پیڈ کے ساتھ ایک نیا ڈاکنگ سسٹم ہے جس کے ذریعے صارفین S9 اور S9 پلس کو آسانی کے ساتھ کسی بڑے مانیٹر، کی بورڈ اور ماؤس کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں اور بآسانی ڈاکومنٹ ایڈیٹنگ اور بڑی سکرین پر گیم سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ صارفین ان موبائل فونز کو DeX پیڈ کے ساتھ ٹچ پیڈ میں بھی بدل سکتے ہیں۔
سام سنگ نے اپنے سمارٹ فونز کیلئے IP68 کا معیار رکھا ہے جس میں پانی اور گرد سے مزاحمت کی صلاحیت موجود ہے۔ گلیکسی S9 اور S9 پلس وائرلیس چارجنگ کے لحاظ سے ایک قدم مزید آگے ہیں۔ ان فونز میں 400 جی بی تک میموری کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے توسیع دی جا سکتی ہے۔ یہ فون جدید ترین قیمتی ایپلی کیشنز پروسیسرز سے مزین ہیں جو انتہائی طاقتور کارکردگی کے حامل ہیں۔ گلیکسی S9 اور S9 پلس میں فنگر پرنٹ کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے صارفین مختلف فنگر پرنٹس کو استعمال کرتے ہوئے حفاظتی فولڈر تک رسائی اور اپنے فون کو ان لاک کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ گلیکسی S9 اور S9 پلس کے ذریعے صارفین Knox 3.1 سے آراستہ ہوتے ہیں جو کہ سام سنگ کا جدید ڈیفنس گریڈ سیکورٹی پلیٹ فارم ہے۔ ان فونز میں تین قسم کا بائیو میٹرک تصدیقی نظام فراہم کئے گئے ہیں جن میں iris، فنگر پرنٹ اور چہرے کی شناخت شامل ہیں لہذا صارفین ان میں سے جس بھی نظام کو اختیار کرنا چاہیں، کر سکتے ہیں۔ ان ڈیوائسز میں انٹیلی جنٹ سکین ایک نیا تصدیقی نظام ہے جو iris سکیننگ اور چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا حامل ہے اور تیزی کے ساتھ صارف کے فون کو ان لاک کرتا ہے۔
گلیکسی S9 اور S9 پلس میں بہترین آپٹیکل سینسر بھی لگائے گئے ہیں جو صارف کی صحت سے متعلق زیادہ درست معلومات فراہم کرتے ہیں اور صارف کے دل کی صحت سے متعلقہ معاملات کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔
سام سنگ پاکستان اور افغانستان کے موبائل ڈویژن کے سربراہ عمر گھمن نے کہا کہ ہم اس پاور پیکڈ ڈیوائس کو متعارف کرانے پر فخر کرتے ہیں جو ایک پوری نئی دنیا سے ہمیں روشناس کرتا ہے۔ یہ نہ صرف دنیا سے ہمارا بہترین رابطہ استوار کرتا ہے بلکہ بہت سے کام کرتا ہے اور آج کی تیزی سے بدلتی ہوئی اور مسابقتی دنیا میں ہمیں کام کرنے کے قابل بناتا ہے اور یہ ہمیں ان چیزوں کے استعمال کے قابل بناتا ہے جنہیں دوسرے نہیں کر سکتے۔
S9 اور S9 پلس کی پاکستان میں قیمت بالترتیب 103,000 روپے اور 114,000 ہے اور یہ پاکستان میں تین پرکشش رنگوں میں دستیاب ہیں۔