خبرنامہ

سست اینڈروئیڈ موبائل کوتیزرفتاربنائیے

سست اینڈروئیڈ موبائل کوتیزرفتاربنائیے
نیویارک:(ملت آن لائن) کیا آپ کے اسمارٹ فون کی رفتار وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوگئی ہے؟ اگر ایسا ہے تو اس کا حل بھی آپ ہی کے ہاتھ میں ہے۔عموماً اسمارٹ فونز کی ہوم اسکرین پر ایپس کے آئکنز کی بھرمار ہوتی ہے جس سے موبائل ڈیوائس پر دباؤ بڑھتا اور اسکرین لوڈ ہونے میں وقت لگتا ہے۔ ایسی ایپس جن کا استعمال بہت کم ہو انہیں انسٹال کرنے کے بعد شارٹ کٹس کو ہوم اسکرین سے ہٹادیجیے۔ یہ غیر ضروری شارٹ کٹس بلاوجہ بوجھ بنتے ہیں جو اسکرین کی روانی میں کام کرنے کی صلاحیت کو متاثرکرتے ہیں۔بعض اوقات اسمارٹ فون کا اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم وائرس سے بھر جاتا ہے تو ایسی صورتحال میں اپنی ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹس کو نظر انداز نہ کیجیے اور جتنا ممکن ہو اپنی ڈیوائس میں نیا آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرلیجیے۔ موبائل کی سیٹنگز میں پہنچ کر ’’اباؤٹ فون‘‘ کے آپشن پر کلک کیجیے اور دستیاب نئے ورژن سسٹم کو اپ ڈیٹ کردیجیے۔ایسی ایپلی کیشنز جو بہت کم استعمال ہوں یا بہت زیادہ جگہ (اسٹوریج) لیتی ہوں انہیں پہلی فرصت میں ڈیلیٹ کردیجیے کیونکہ اگرچہ آپ انہیں استعمال نہیں کررہے ہوتے لیکن پھر بھی وہ بیک گراؤنڈ میں فعال ہوتی ہیں جو بے کار میں بیٹری خرچ کرنے کا سبب بنتی ہیں۔ بس تھوڑا سا وقت نکال کر غیر ضروری ایپس کو انَ انسٹال کردیجیے۔موبائل کی سست روی کا ایک بڑا سبب ایپلی کیشن اور ریم کیشے کا ڈیلیٹ نہ ہونا ہے۔ اپنی ڈیوائس میں کیشے کلیئر کرنے والی کوئی ایپ مثلاً کلین ماسٹر، سی کلینر، ڈی یو کلینر یا ان جیسی کوئی دوسری ایپ ضرور انسٹال رکھیے تاکہ قابلِ استعمال ایپس کیشے کلیئر ہوجائے۔ کچھ ایسی ایپس بھی پلے اسٹور پر دستیاب ہیں جو نشاندہی کرتی ہیں کہ کونسی ایپ ریم کا استعمال زیادہ کررہی ہے جس کی وجہ سے موبائل کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔