خبرنامہ

سنگاپورمیں بغیرڈرائیورٹیکسی کا پہلا کامیاب تجربہ

سنگاپور: (اے پی پی) سنگاپور میں بغیر ڈرائیور کے ٹیکسی کا پہلا کامیاب تجربہ ہوا ۔ شہریوں نے جدید کار میں سوار کے مزے لیے ۔ سنگاپور میں بغیر ڈرائیور ٹیکسی چلانے کا عوامی مظاہرہ ہوا ۔ شہریوں نے پہلی بار بغیر ڈرائیور کی اس ٹیکسی پر سواری کے مزے لیے ۔ شہری موبائل فون پر خصوصی ایپ کی مدد سے اس کار کی خدمات حاصل کرسکیں گے ۔ ڈرائیور لیس کار 2018 تک عوام کے لیے پیش کی جائے گی ۔