خبرنامہ

سنگاپور میں روبو ایکسپو ختم ہوگئی

سنگاپور میں روبو ایکسپو ختم ہوگئی
سنگاپور(ملت آن لائن) خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں انٹرنیشنل روبو ایکسپو کاانعقاد کیا گیا۔ مقامی ایکسپو سنٹر میں منعقد ہونیوالی اس نمائش میں دنیا بھر سے درجنوں رو بو ٹ ساز کمپنیوں نے شرکت کی اور اپنے تیار کردہ نت نئے اور جدید روبوٹس کو عام نما ئش کیلئے پیش کیا ۔ اس نمائش میں مختلف سائز اور صلاحیتوں کے رو بو ٹس پیش کئے گئے جو اپنی جدید صلاحیتوں کے باعث لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ واضح رہے کہ رواں برس بھی روبوٹس کی اس عالمی نمائش میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔