خبرنامہ

سونی کا نئی جدتوں کےساتھ ’’پلے اسٹیشن فور‘‘ کا منصوبہ

لندن:(اے پی پی) سونی کمپنی کی جانب سے نئے پلے اسٹیشن کو پیش کرنے کی چہ مگوئیاں ایک عرصے سے جاری ہیں لیکن اب جلد ہی گیم شائقین پلے اسٹیشن فور کا نیا کونسل دیکھ اور خرید سکیں گے۔ اس ضمن میں بعض تصاویر انٹرنیٹ پر پیش کی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیا پلے اسٹیشن فور بقیہ تمام کونسولز سے قدرےاسمارٹ اور پتلا بنایا گیا ہے جس کے لیے اندرونی الیکٹرانکس میں خاطر خواہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیزائن میں بھی بعض جدتیں پیدا کئی گئی ہیں۔ ایک ویب سائٹ ’ گم ٹری‘ نے پہلے پہل اس کی خبر دی تھی اور چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ اس کے بعد کونسول گیمنگ کی ویب سائٹس پر تیزی سے یہ خبر پھیلی ہے ۔ اس بار پلے اسٹیشن فور کی کیسنگ کو میٹ فنش پر تیار کیا گیا ہے۔ سونی کے ذرائع بتاتے ہیں کہ اس ضمن میں ایک ’ پلے اسٹیشن میٹنگ‘ 7 ستمبر کو بلائی جارہی ہے جس میں شاید اس نئے ماڈل کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سونی اس سال پلے اسٹیشن کے 2 نئے ماڈل پیش کرے گی۔ ایک تو پلے اسٹیشن فور ہے جو جلد ہی منظرِ عام پر آجائے گا جب کہ دوسرا پلے اسٹیشن 4.5 ہے جسے کوڈ نیم نیو کے نام سے پیش کیا جائے گا۔