خبرنامہ

صرف 6 گھنٹوں میں تعمیر ہونے والا زلزلہ پروف مکان

صرف 6 گھنٹوں میں تعمیر ہونے والا زلزلہ پروف مکان
اٹلی:(ملت آن لائن) اٹلی کی ایک فرم نے عالیشان مکان کے ایسے ضروری اجزا تیار کیے ہیں جن کے ذریعے صرف 6 گھنٹے میں پورا مکان تعمیر کیا جاسکتا ہے اور اہم بات یہ ہے کہ یہ مکان ہر طرح سے زلزلہ پروف ہے۔ اسے فلیٹ پیک فولڈنگ ہوم کا نام دیا گیا ہے جس کی قیمت پاکستانی روپے میں 35 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ اس گھر کا نام ایم اے ڈی آئی ہوم ہے جس کے تمام اجزا اٹلی کی ایک فیکٹری میں تیار کیے گئے ہیں اور انہیں آسانی سے ٹرکوں کے ذریعے کسی بھی جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔