خبرنامہ

طاقتوردھاتی پنجوں سے 20 کلو تک وزن اٹھانے والا ڈرون تیار

ٹوکیو:(اے پی پی) جاپانی کمپنی نے ساحلوں اور سمندر میں مدد کے لیے سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لیے ایک دلچسپ ڈرون بنایا ہے جس میں آہنی پنچوں کے 2 جوڑے لگائے گئے ہیں جو کسی بھی شے کو مضبوطی سے گرفت میں لے کر ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچا سکتے ہیں۔6 پنکھڑیوں والے اس ڈرون کو پروڈرون کمپنی نے بنایا ہے۔ یہ ڈرون بہت تیزی سے 30 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے اور اپنے شکنجوں میں مجموعی طور پر 20 کلوگرام وزن ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا سکتا ہے۔ اسے زہریلے مادوں کو اٹھانے اور سمندروں میں لائف جیکٹ پھینکنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔یہ ڈرون کو پی ڈی 6 بی اے ڈبلیو اے آر ایم ہے یہ کرسیاں، لائف گارڈ اور دیگر امدادی اشیا بڑی آسانی سے اٹھاسکتا ہے۔ یہ ڈرون ہر موسم اور حالات میں 37 میل یا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔ ویڈیو سے ظاہر ہے کہ اسے بلند مقامات اور سمندری حدود میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ وزن اٹھانے کے بعد اس کا جدید الگورتھم ڈرون کو غیرمستحکم ہونے سے بچاتا ہے۔ یہ پرخطر ماحول میں کیبل کاٹنے، سوئچ آف کرنے اور دیگر اہم کام بھی کرسکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ 5 ہزار میٹر کی بلندی پر پرواز کرنے والا یہ ڈرون مخصوص مقاصد کے تحت بنایا گیا ہے۔