خبرنامہ

فورجی موبائل سروس کے آغاز کے بعد ریلائنس کے منافع میں 23 فیصد کمی

ممبئی ۔ 24 اکتوبر (ملت + اے پی پی) بھارت کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی’’ ریلائنس انڈسٹریز‘‘ نے کہا ہے کہ فور جی موبائل سروس کے آغاز کے بعد اس کے سہ ماہی منافع میں 23 فیصد کمی ہوئی۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران اس کا مجموعی خالص منافع 72.06 ارب روپے (1.08 ارب ڈالر) رہا جوکہ 2015 ء کی اسی سہ ماہی کے منافع 93.42 ارب روپے سے 22.9 فیصد کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ منافع میں کمی کی اہم وجہ آئل ریفائننگ کے کاروبار میں کم شرح منافع ہے تاہم ستمبر میں 4-G موبائل سروس شروع کرنے سے بھی منافع کی شرح متاثر ہوئی۔