خبرنامہ

فون بیٹری کو جلد ختم کرنے والی اینڈرائیڈ ایپس

فون بیٹری کو جلد ختم کرنے والی اینڈرائیڈ ایپس
نیویارک:(ملت آن لائن) اگر آپ کے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کی بیٹری جلد ختم ہوجاتی ہے تو اس مسئلے کا حل ممکن ہے۔ ایسی کئی اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز ہیں جو موبائل کی بیٹری کو چپکے سے ختم کردیتی ہیں اور انہیں ان انسٹال کرکے آپ بیٹری کی لائف بڑھاسکتے ہیں۔مقبول گیمنگ ایپلی کیشن کینڈی کرش ساگا موبائل بیٹری کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ یہ ایپ نا صرف زیادہ جگہ گھیرتی ہے بلکہ زیادہ بیٹری بھی خرچ کرتی ہے۔زیادہ بیٹری استعمال کرنے والی ایپس کی فہرست میں دوسرے نمبر پر معروف آن لائن گیم پیٹ ریسکیو ساگا ہے۔اس گیم کو کھیلنے کے لیے آپ کو انٹرنیٹ ڈیٹا ،موبائل اسٹوریج اور بیٹری لائف کو داؤ پر لگانا پڑے گا۔وار گیم کی یہ ایپلی کیشن بیٹری پاور کا خاتمہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔ بیٹری جلد ختم ہونے کا قصوروار اس ایپ کو قرار دیا جاتا ہے۔بیٹری کی جانی دشمنوں کی فہرست میں گوگل پلے سروس بھی شامل ہے جوچپکے سے بیٹری کو خاموش کرادیتی ہے۔خریدوفروخت کی یہ عالمی ایپلی کیشن کاروبار کے لیے تو فائدے مند ہے لیکن بیٹری کے لیے نقصان دہ ہے ۔آن لائن لین دین کی یہ ایپ پیسے کمانے کے لیے تو ٹھیک ہے لیکن موبائل بیٹری کے لیے وبال جان ہے۔سوشل میڈیا کی مقبول ترین نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کی ایپ تقریباً ہر اسمارٹ فون میں انسٹال ہے۔ یہ ایپ ویسے تو کم جگہ گھیرتی ہے لیکن بیٹری کا بے دریغ استعمال کرتی ہے۔پیغام رسانی کی نمبر ون ایپلی کیشن واٹس ایپ جہاں انِ باکس میں جگہ نہیں چھوڑتی وہیں بیٹری کو بھی خالی کردیتی ہے۔ یہ ایپ بھی بیٹری کی جانی دشمنوں میں سے ایک ہے۔